امریکی فوجیوں کا انخلا علاقے کے مفاد میں
Oct ۰۵, ۲۰۱۸ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عالمی امور کے نمائندے نے امریکی فوجیوں کے انخلا کو مغربی ایشیا کے علاقے کے مفاد میں قرار دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عالمی امور کے نمائندے حسین امیرعبداللہیان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کا انخلا علاقے کے مفاد میں ہے اور علاقائی تعاون کے ذریعے پائیدار امن بحال کیا جا سکتا ہے۔
حسین امیرعبداللہیان کا کہنا تھا کہ ایران اور علاقے کی طاقت و توانائی اسلامی ملکوں کے دفاع کے لئے کافی ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےعالمی امور کے نمائندے نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے خلیج فارس کے ملکوں کو آئے روز دی جانے والی دھمکیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تل ابیب کے ساتھ ریاض ، ابو ظبی اور منامہ کی قربتیں، ایک مہلک عبرانی- عربی کینسر ہے۔