Oct ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۲:۱۳ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کے ہاتھوں جمال خاشقجی کا قتل غیر متوقع نہیں تھا: ایران

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےعالمی امور کے نمائندے نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ہاتھوں جمال خاشقجی کا قتل غیر متوقع نہیں تھا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےعالمی امور کے نمائندے حسین امیرعبداللہیان نے روسیا الیوم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے جس نے گزشتہ برسوں کے دوران ہزاروں یمنی مرد و خواتین اور بچوں  کو شہید کیا بعید نہیں کہ اپنے مخالفین سے اسی قسم کا رویہ اپنایا ہو۔

حسین امیرعبداللهیان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بارے میں ترکی کی تحقیاقاتی کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہئیے۔

واضح رہے کہ 2 اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں قائم سعودی عرب کے قونصل خانے گئے تھے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہوگئے تھےجبکہ ترکی نے انہیں قتل کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ خاشقجی کا نام سعودی حکومت کے مطلوبہ افراد کی فہرست میں شامل تھا اور اسی لئے وہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔

ٹیگس