Oct ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۰:۱۳ Asia/Tehran
  • ایران تیل فروخت کرنے اور اپنے اقتصاد کے تحفظ کی طاقت رکھتا ہے: وزیر خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران موجودہ صورتحال میں تیل فروخت کرنے اور اپنے اقتصاد کے تحفظ کی طاقت و صلاحیت رکھتا ہے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جاپانی نیوز ایجنسی کیوڈو (KYODO) کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہرچند کہ غیر قانونی طریقے سے جوہری معاہدے سے علیحدہ ہوا لیکن اس کے باوجود وہ اس میں دوبارہ شامل ہو کر اور ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو ختم کر کے ایران کے ساتھ مذاکرات کی راہ ھموار کر سکتا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ امریکہ اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرتا اور امریکہ کی وعدہ  خلافیوں کی وجہ سے مذاکرات پر سوالیہ نشان لگ جاتاہے۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ اپنے ملکی مفاد کے پیش نظر جوہری معاہدے میں رہنے یا نکلنے کے بارے میں فیصلہ کریں گے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایران امریکی پابندیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا اور بہت سے ملکوں نے ایران کے ساتھ تجارت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگس