Oct ۳۰, ۲۰۱۸ ۱۸:۴۸ Asia/Tehran
  • عالمی برادری امریکی پابندیوں کے مقابلے میں ڈٹ جائے، وزیر خارجہ ظریف

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کے مقابلے میں ڈٹ جانا چاہئے۔

ترکی کے شہر استنبول میں ایران، ترکی اور آذربائیجان پر مشتمل سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں عالمی قوانین اور ضابطوں کے منافی ہیں۔ انہوں کہا ہے کہ امریکہ نہ صرف قانون شکنی کر رہا ہے بلکہ قانون کی پابندی کرنے والے ملکوں کو سزا دینے کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے مقاصد پورے نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اور آذربائیجان دونوں ملکوں نے پابندیوں کے حوالے سے ایران کے موقف کی حمایت کی ہے اور ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا ہے۔
ایران کے  وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے استنبول میں سہ فریقی اجلاس میں بھی شرکت کی جس میں باہمی سیاسی، اقتصادی اور ٹرانزٹ تعاون کی توسیع، علاقائی معاملات  اور عالم اسلام کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیگس