Nov ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
  • مغوی ایرانی اہلکاروں کی بازیابی کیلئےکوشش جاری

ایران کے مغوی اہلکار محفوظ ہیں اوران کی بازیابی کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایران کی قومی سلامتی کمیشن کے رکن محمد جواد جمالی نے مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے حوالے سے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل محمد پاکپور نے مغوی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے پاکستان کا دوره کیا اور ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی ٹیلی فونک رابطے کے ذریعے اس مسئلےکی آخری صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری بھی مغوی ایرانی اہلکاروں کی بہ حفاظت بازیابی کے لئےکوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مغوی ایرانی اہلکار بہ حفاظت ہیں اور دہشتگردوں نے ایرانی اہلکاروں کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقے کے قریب منتقل کیا ہے.

واضح رہے کہ 15 اکتوبر کو پاک ایران سرحد کے قریب دہشتگردوں ںے ایران کے 12 سرحدی اہلکاروں کو اغوا کر کے پاکستان منتقل کیا تھا۔

 

ٹیگس