Nov ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۴:۲۷ Asia/Tehran
  • بولٹن ایران دشمنی کے مرض میں مبتلا ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی صدر ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کے ایران مخالف بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جان بولٹن ایران دشمنی کے مرض میں مبتلا ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے ایران دشمنی پر مبنی اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایران پر اتنا زیادہ دباو ڈالیں گے کہ اسے نقصان اٹھانا پڑے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایسنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جان بولٹن کا بیان در اصل ایرانی عوام سے ان کے بغض و دشمنی اور کینہ و عناد کی نشاندہی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جان بولٹن کا بعض دہشت گرد گروہوں سے رابطہ رہا ہے وہ ان سے تنخواہ حاصل کرتے رہے ہیں لہذا ان کے اس قسم کے بیانات پر تعجب کرنے کی ضرورت نہیں۔
بہرام قاسمی نے کہا کہ ایرانی عوام ماضی کی طرح اس بار بھی صبر و تحمل اور ہوشیاری کے ساتھ دشمن کے مقابلے میں ثابت قدم رہیں گے اور دشمن کی امیدوں پر پانی پھیر دیں گے۔
انہوں نے بولٹن کے بیان کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے مشیر کو ایرانی عوام کا صحیح ادراک نہیں ہے۔

ٹیگس