Mar ۰۶, ۲۰۲۶ ۲۲:۵۳ Asia/Tehran
  • مسجدالاقصیٰ پر حملے کی نیتن یاہو کی گھناؤنی سازش

ایران کی انٹیلیجنس وزارت نے مسجدالاقصیٰ پر حملے کی غاصب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی گِھناؤنی سازش کا پردہ فاش کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: امریکی و صیہونی جارحیت کے خلاف مردانہ وار ڈٹ جانے کی وجہ سے علاقے کے مسلمانوں اور عالم اسلام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مقبولیت میں تیزی سے ہونے والے اضافے کے پیش نظر غاصب اسرائیلی حکومت یوم قدس کے موقع پر مسجدالاقصیٰ پر میزائل یا ڈرون حملہ کرکے اس کا ذمہ دار ایران اور استقامتی محاذ کو قرار دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق غاصب اسرائیلی حکومت نے اسی سلسلے میں جمعرات سے مسجدالاقصیٰ کے آس پاس کے علاقوں سے بتدریج یہودیوں کو ہٹانا شروع کردیا ہے۔

ایرانی انٹیلیجنس وزارت کے ایک باخبر ذریعہ نے نیتن یاہو کی اس گِھناؤنی سازش کا پردہ فاش کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت یہ امید لگائے بیٹھی ہے کہ اس شیطانی سازش کے ذریعہ عرب اور غیر عرب مسلمان اسلامی جمہوریہ ایران کے مد مقابل آ جائیں گے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اس باخبر ذریعہ نے کہا کہ تمام مسلمانوں اور دنیا کے حریت پسندوں کو چاہئے کہ وہ غاصب اور قابض صیہونی حکومت کی اس سازش کے بارے میں اس غاصب حکومت اور اس کے مغربی حامیوں کو متنبہ کریں۔

 

ٹیگس