روم میں ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاؤروف کے ساتھ ملاقات میں علاقائی معاملات اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
روم میں جاری میڈیٹرین ڈائیلاگ فورم کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں شام اور یمن کی صورتحال کے علاوہ ایٹمی معاہدے کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
اس سے پہلے ایران کے وزیر خارجہ نے شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی مستورا سے بھی ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں بحران شام کے سیاسی راہ حل، آئین ساز کمیٹی کے قیام اور انسانی امداد کی فراہمی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، میڈیٹرین ڈائیلاگ فورم میں شرکت کے لیے ان دنوں اٹلی کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اپنے اطالوی ہم منصب انزو موآورو، اسپیکر پارلیمینٹ روبرٹو فکو جبکہ چاپان کے وزیر خارجہ تارو کانو اور مالٹا کے وزیر خارجہ کارملو ابیلا سے بھی ملاقات کی۔