ایران جوہری معاہدے سے نکلنے کا حق رکھتا ہے: ایران
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کو وعدہ خلاف اور بد عہدی کرنے والا ملک قرار دیتے ہوئے کہاکہ ایران جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونے اور یورنیم کی افزودگی دوبارہ شروع کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے اس لئے کہ امریکہ نے عالمی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اٹلی کے ٹیلی ویژن چینل رای 24 نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے یورپی ممالک سے ایران کے ساتھ تجارت نہ کرنے کی درخواست پر سخت رد عمل دکھاتے ہوئے کہا کہ اگر یورپ آزاد و مستقل پالیسی اور حاکمیت چاہتا ہے توپھر اسے امریکہ کے مطالبوں پر کھڑا ہونا چاہئیے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر ایک منہ زور کے مطالبے کو تسلیم کیا گیا توپھر وہ منہ زوری کی پالیسی کو جاری رکھے گا۔
محمد جواد ظریف نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف نئی پابندیوں پر ایران کومذاکرات کرنے پر مجبور کرنے کے خیال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ، مشرق وسطی میں اپنی غلط اور خیالی پالیسی پرگامزن ہیں۔