Nov ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۸:۰۶ Asia/Tehran
  • ایران تمام مسلمانوں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر روحانی

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران، پڑوسی ممالک کو اپنا بھائی سمجھتا ہے اور ہم تمام مسلمانوں کے سامنے دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہے

عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکا کی رہبر اسلامی انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کے موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اتحاد کو عالم اسلام کی نجات کا راستہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ اتحاد اور یکجہتی کی تقویت ہی مسلمانوں کی نجات کا راستہ ہے اور اس ذریعے سے عالم اسلام کو دشمنوں اور سامراجی طاقتوں کی سازشوں سے بچایا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے مزید کہا کہ ایران کے بہادر عوام نبی کریم حضرت محمد (ص) کے پیروکار اور آپ کی تعلیمات پر چلنے والے لوگ ہیں اور ہرگز طاقتوں، تکفیریوں اور ظالموں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے.
ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ دشمن چاہتا ہے کہ انقلاب اسلامی سے پہلے والے ایران کی طرح ہم خطے میں مظلوموں کی داد رسی اور حمایت نہ کریں لیکن ایران، پیغمبر اسلام ص کی پیروی کرتا ہے اور تکفیریوں اور پابندیوں سے ڈرنے والا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک جانب دھوکے باز نسل پرست روزانہ مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام اور یمنی عوام پر بم برسا رہے ہیں تو دوسری جانب تکفیری دہشت گرد اسلام اور قرآن کا نام لیکر خطے کے امن کو نقصان اور لوگوں کی جان و مال کو برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
صدر ایران نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اتحاد ویکجہتی، رحمت و حکمت تک رسائی چاہتا ہے اور پیغمبر اسلام صلی اللہ کی وسلم ذات اقدس کے سائے میں یہ ہدف آسانی کے ساتھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
 

 

ٹیگس