Nov ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۴:۰۹ Asia/Tehran
  • زلزلہ: سیکڑوں زخمی علاج بعد اسپتالوں سے ڈسچارج

ایران کے ہنگامی امور کی تنظیم کے ترجمان مجتبی خالدی نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کرمانشاہ میں آنے والے زلزلے میں سیکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں جنھیں علاج کے بعد اسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

ایران کے صوبہ کرمانشاہ کے علاقہ سرپل ذہاب میں چھے اعشاریہ چار کی شدت کا زلزلہ آیا ہ جس کے نتیجے میں پانچ سو ترپن افراد زخمی ہوئے جس میں سے کئی کو مرہم پٹی کرنے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

 اطلاعات کے مطابق زلزلہ اتوار کی شام سات بجکر بیس منٹ پر آیا جس کے نتیجے میں مکانات لرز گئے اور لوگ شدید سردی کے باوجود  گھروں سے باہر نکل آئے۔

  زلزلہ کے جھٹکے صوبہ ایلام ،لرستان، ہمدان، کردستان اور مغربی آذربائیجان میں بھی محسوس کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے عراق اور کویت میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔

جامعہ تہران کے شعبہ جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ کی گہرائی سات کلومیٹر تھی. ایران کے اعلی حکام اور اسی طرح  صوبائی  انتظامیہ نے فوری طور پر متاثرین کی امداد کیلئے غیرمعمولی اقدامات کیے جس میں متاثرین کیلئے اشیا خوردونوش اور دیگر ضروریات کی  چیزیں  شامل ہیں۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر کرمانشاہ کے تمام علاقوں میں ایمرجنسی سینٹر قائم کر دیا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔

ایران کی سپاہ، فوج اور عوامی رضاکار فورس بسیج کی امدادی کاررائیاں جاری ہیں اور زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں موبائل اسپتال قائم کر دیئے گئے۔

ٹیگس