Nov ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
  • بحریہ کے افسروں اور جوانوں کی بانی انقلاب کے مزار پر حاضری

ایرانی بحریہ کے کمانڈروں اور جوانوں نے یوم بحریہ کے موقع اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کے مزار پر حاضری دی اور امنگوں سے تجدید عہد کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں اٹھائیس نومبر کو یوم بحریہ منایا جاتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے اٹھائیس نومبر انیس سو اسّی کو مروارید نامی آپریشن کے دوران عراقی ڈکٹیٹر صدام کی  بحریہ کے ایک ڈسٹرائر، اور البکر و الامیہ نامی آئیل ٹرمینل تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ بصرہ، فاؤ اور ام القصر کو محاصرے میں لے کر صدامی بحریہ کو مفلوج کر دیا تھا۔
اس آپریشن کے بعد عراقی بعثی حکومت نے خطے کے بعض ملکوں کی لاجسٹک سپورٹ اور سامراجی ملکوں کے جاسوس طیاروں اور سٹیلائٹ سے حاصل ہونے والی انٹیلی جینس کے ذریعے مذکورہ علاقوں کا محاصرہ توڑنے کی کوشش کی لیکن ایرانی بحریہ کے صرف ایک جہاز پیکان نے اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور دشمن کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔
 رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے گزشتہ سال یوم بحریہ کے موقع پر اپنے خطاب میں ایرانی بحریہ کو ملکی دفاع کا ہراول دستہ قرار دیا تھا۔  آپ نے فرمایا تھا کہ مکران اور دریائے عمان کے سواحل، ایرانی بحریہ کی دسترس میں ہیں جبکہ کھلے سمندروں میں بھی ایرانی بحریہ، ماضی کی طرح اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

ٹیگس