ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں ہندوستانی حکام کی دلچسپی
ایران کے وزیر صحت نے اپنے دورہ ہندوستان کے اختتام پر کہا کہ ہندوستانی حکام ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صحت سید حسن قاضی زادہ ہاشمی نے اپنے تین روزہ دورہ ہندوستان کے اختتام پر کہا کہ ہندوستان کے پاس مشرقی ایشیا کے دوسرے ممالک کی طرح تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ کیلئے مناسب موقع ہے۔
ایران کے وزیر صحت نے نئی دہلی میں منعقدہ ماؤں بچوں کی صحت و تندرستی اور خوراک سے متعلق عالمی اجلاس میں امریکہ کی جانب سے بعض مسائل و مشکلات اور ان کے حل کا جائزہ لیا۔
سید حسن قاضی زادہ ہاشمی نے ادویات، ویکسین اور ابتدائی موادکے شعبوں میں ہندوستان کو ایک اہم ملک قرار دیتے ہوئے کہا یورپ اور امریکہ کی منڈی میں ہندوستان کی ادویات اور ویکسین کی بھرمار ہے اور ہم نے بھی صنعتی شعبے میں اس سےاستفادہ کیاہے۔
واضح رہے کہ ایران کے وزیر صحت سید حسن قاضی زادہ ہاشمی بدھ کے روز نئی دہلی میں منعقدہ ماؤں بچوں کی صحت و تندرستی اور خوراک سے متعلق ایک اجلاس میں شرکت کے لئے ہندوستان کے دورے پر نئی دہلی گئے تھے۔