ایران میں مالی بدعنوانی کے مجرم کو پھانسی
Dec ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۱:۵۲ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران میں مالی بدعنوانی کے سنگین جرائم میں ملوث ایک اور ہائی پروفائل ملزم کو پھانسی دے دی گئی۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق، حمید رضا باقری درمنی غیرقانونی سرگرمیوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر مالی بدعنوانی میں ملوث پائے گئے جنہیں ان کے مجرمانہ اقدامات کی بنیاد پر سزائے موت سنائی گئی تھی.
سزائے موت پانے والے مجرم نے غیرقانونی گروہ بنا کر مختلف بینک، مالی ادارے اور تیل کمپنیوں کے ساتھ دھوکہ کیا اور اربوں کے حساب سے غبن کیا.
مجرموں کی پھانسی ایران میں قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی اور ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ایک کڑی ہے.
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ تہران میں مالی بدعنوانی کے میگا کیسز میں سزائے موت پانے والے دو ہائی پروفائل مجرموں کو تختہ دارپر لٹکا دیا گیا تھا.