Dec ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۳:۵۹ Asia/Tehran
  •  انقلاب اسلامی کی برکتیں (۲) ۔ پوسٹر

اسلامی انقلاب مختلف سیاسی، سماجی، دینی اور اقتصادی پہلوؤں سے بہت سی برکات کا حامل ہے۔

برکت انقلاب اسلامی (۲)

انقلاب سے قبل ایران میں حاکم شاہی نظام پر  حکمراں طبقے کو بڑا فخر تھا اور خود پہلوی خاندان بھی اپنے کو اسی نظام کا وارث تصور کرتے ہوئے اس پر بہت فخر کرتا تھا۔اس خاندان میں سامراجی اور عالمی طاقتوں کے مقابلے عزت اور اعتماد نفس کا فقدان تھا جس کے سبب وہ اپنے عوام پر تکیہ کرنے کے بجائے انکی خدمتگزاری اور کاسہ لیسی کو اپنے لئے باعث فخر سمجھتا تھا۔یہی وجہ تھی کہ پہلوی خاندان نے ملک میں ان تمام اقدار کو پامال کرنے کی کوشش کی جن سے اسلامی بو آتی ہو اور اسکے بجائے مغربی اور غیر انسانی ثقافت و تمدن کو ایران جیسے مسلمان ملک پر مسلط کر دیا۔مگر اسلامی انقلاب نے اس ۲۵۰۰ سالہ شاہی نظام کا خاتمہ کیا اور دنیا میں اسلامی اقدار کو سربلندی عطا کی!

 

ٹیگس