Jan ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran
  • ایران کے پاکستان، ترکی اور شام کے ساتھ تجارتی مذاکرات

ایران کی معاشی ترقی کے مخالفین ہر جگہ رخنہ ڈال رہے ہیں تا کہ ہمارے لئے مشکلات پیدا کریں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی ٹریڈ پروموشن اتھارٹی کے قائم مقام سربراہ محمد رضا مودودی نے تہران کے بین الاقوامی ایکسپو کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان، ترکی اور شام کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر تجارت کرنے کے لئے مذاکرات کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی معاشی ترقی کے مخالفین ہر جگہ رخنہ ڈال رہے ہیں تاکہ ہمارے لئے مشکلات پیدا کریں۔

محمد رضا مودودی نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال غیرمعمولی ہے، دوسرے ممالک کے ساتھ بینکاری تعلقات کی بحالی ہماری پہلی ترجیح ہے ۔

ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ ترک صدر نے ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو بہتر بنانے کا وعدہ کیا ہے جبکہ بارٹر ٹریڈ بھی ایران کی ایک اہم حکمت عملی ہے جسے دیگر ممالک بالخصوص پڑوسیوں کے ساتھ مذاکرات میں اہمیت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ 8 مہینوں کے دوران 13 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اس کی شرح 31.500 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے لہذا ہماری کوشش ہے کہ سال کے آخر تک اس شرح میں مزید اضافہ کیا جائے۔

ٹیگس