Jan ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۷ Asia/Tehran
  • ایران میں مدافعان ولایت فضائی مشقوں کا آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران میں فضائیہ کی مدافعان ولایت آٹھویں مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں فضائیہ کی مدافعان ولایت آٹھویں مشقیں شروع ہوئی ہیں جس میں پہلی بار فضائیہ کے جنگی ڈرون کا استعمال کیا جائے گا ۔

 مدافعان ولایت کے عنوان سے آٹھویں فضائی مشق کے آپریشنل مرحلہ اصفہان کی شہید بابائی ایئربیس میں شروع ہوا. مدافعان ولایت کی دو روزہ فضائی مشق میں مختلف جنگی طیارے بشمول سخوئی 24، ایف4، ایف5، ایف7، مگ29، اف14، سی 130، ایندھن بردار طیارے بوئنگ 707 اور 747 حصہ لیں گے.اس کے علاوہ مختلف جنگی ڈرون کا بھی استعمال کیا جائے گا جن میں سمارٹ بم اور انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے والے میزائل کی صلاحیت ہے ۔

فضائی مشق کے ترجمان علی رضا انگیزہ نے اس موقع پر کہا کہ ایرانی فضائیہ پہلی بار اپنے جنگی ڈرون کا استعمال کرے گی جو آپریشنل مرحلے میں فرضی اہداف کو نشانے بنائیں گے.انہوں نے مزید کہا کہ مشقوں میں زیر استعمال تمام جنگی ڈرون کو ملکی وسائل سے تیار کیا گیا ہے جن کو تیار کرنے میں ایران کے دفاعی سائنسدانوں نے دن رات محنت کی ہے ۔

ٹیگس