Jan ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
  • ایران کا خلائی پروگرام پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا

ایران کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا سیٹلائٹ زمین کے مدار میں نہیں پہنچ سکا۔

ایران کے وزیرمواصلات اور ٹیکنالوجی محمد جواد جہرمی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تیار کردہ سیٹلائٹ کو زمین کے مدار میں پہنچانے کا پروجیکٹ مکمل نہیں ہوسکا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سیٹلائٹ کا مشن گرد غبار، زرعی اراضی میں آتشزدگی کے واقعات پر نظر رکھنے کے وسائل کو بہتر بنانا، زمین کے مدار کی فلم لینا اور خلائی شعاعوں کی اندازہ گیری کرنا تھا۔

ایران کے وزیرمواصلات نے منگل کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایران میں سیٹلائٹ کی تیاری اور اسے خلا میں بھیجنے کا پروگرام پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس سے پہلے کئی سیٹلائٹ اور سیارے خلا میں کامیابی کے ساتھ روانہ کرچکا ہے اور ان سیاروں نے اپنے مشن بھی بخوبی انجام دئے ہیں۔

ٹیگس