امریکہ کے ایران مخالف عزائم کبھی پورے نہیں ہوں گے، صدر حسن روحانی
Jan ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ایران مخالف عزائم کبھی پورے نہیں ہوں گے۔
صدر مملکت نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ کی غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کا مقصد صرف ایرانی عوام پر دباؤ ڈالنا رہا ہے، کہا ہے کہ امریکی حکام کے ایران مخالف عزائم پورے نہیں ہو سکتے۔انھوں نے کابینہ کے اجلاس میں ایران کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی آمد کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کے خلاف ہر قسم کی سازشوں کے باوجود امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں سے امریکی حکام کے مقاصد پورے نہیں ہوئے۔صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ دشمن، ایرانی تیل کی برآمدات و فروخت کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ ایران تیل کی برآمدات اور فروخت کے مختلف طریقوں پر غور کر رہا ہے اور ایران، امریکی پابندیوں کو ناکام بنا دے گا۔