Jan ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۴:۵۵ Asia/Tehran
  • اقتدار ستانوے فوجی مشقوں کا آغاز

ایران کی بری فوج کی اقتدار ستّانوے فوجی مشقوں کا آغاز صوبہ اصفہان کے نصرآباد علاقے میں ہو گیا جن میں بری فوج کے مختلف یونٹ حصہ لے رہے ہیں۔

ان فوجی مشقوں میں جو اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے ڈھانچے میں نئی تبدیلیوں کے امکانات کا جائزہ لینے کے مقصد سے انجام پا رہی ہیں، بارہ ہزار فوجی جوان، نئی ٹیکٹیک کے ساتھ اپنا مشن انجام دیں گے-

ان فوجی مشقوں میں بکتر بند بریگیڈ، توپخانے کے یونٹ، سریع الحرکت فورس، پیدل میکنزم فورس، انجینیئرنگ کور، ٹیلی مواصلات یونٹ یا الیکٹرانیک وار فیئر، ڈرون اور جنگی طیارے شریک ہیں-

مشقوں کے پہلے دن ڈرون طیاروں کے ذریعے دشمن کے ٹھکانوں کا پتہ لگا کر انہیں منہدم کرنے کی کارروائی کی گئی-

ٹیگس