Jan ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۴ Asia/Tehran

امریکی جیل سے رہا ہونے کے بعد پریس ٹی وی کی خاتون اینکر پرسن مرضیہ ہاشمی نے مظاہرے کو خطاب کیا ۔

انہوں نے امریکا میں ہونے والے ایک مظاہرے کو خطاب کرتے ہوئے امریکی حکومت کے غیر قانونی اقدامات کی مذمت کی ۔

دنیا بھر سے آزاد منش انسانوں کے مظاہروں کے بعد بالآخرہ 11 دن کی جبری قید کے بعد امریکی حکومت انہیں آزاد کرنے پر مجبور ہوئی-

واضح رہے کہ ایران کے پریس ٹی وی چینل کی امریکی نژاد اینکر، صحافی اور متعدد ڈاکیومینٹری فلمیں بنانے والی سینیئر جرنلسٹ مرضیہ ہاشمی کو 13 جنوری کو امریکی ایف بی آئی نے سینٹ لوئیس ہوائی اڈے پر اس وقت گرفتار کر لیا تھا جب وہ اپنے علیل بھائی کی عیادت اور رشتہ داروں سے ملاقات کے لئے امریکا پہنچی تھیں -

ٹیگس