Jan ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۳ Asia/Tehran
  • اقتدار 97 فوجی مشقوں کا دوسرا دن

ایران کی بری فوج کی اقتدار ستّانوے فوجی مشقیں پوری قوت کے ساتھ جاری ہیں جن میں بری فوج کے مختلف یونٹ حصہ لے رہے ہیں۔

وسطی ایران کے صوبے اصفہان کے نصرآباد علاقے میں جاری ان فوجی مشقوں کے دوسرے روز فوج کے بکتر بند بریگیڈ، توپخانے ، سریع الحرکت فورس، پیدل میکنزم فورس، انجینیئرنگ کور،الیکٹرانیک وار فیئر، ڈرون اور جنگی طیاروں نے فرضی دشمن کے خلاف اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔فوجی مشقوں کے ترجمان بریگیڈیئر نوذر نعمتی نے بتایا ہے کہ بری فوج کی مشقوں میں فضائیہ کے ہیلی کاپٹر بھی شریک ہیں جو فرضی دشمن کے ٹھکانوں کی جانب پیشقدمی میں بری فوج کے جوانوں کو شیلٹر اور ہلی بورن کی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔مشقوں کے پہلے دن ڈرون طیاروں کے ذریعے دشمن کے ٹھکانوں کا پتہ لگا کر انہیں منہدم کرنے کی کارروائی کی گئی۔واضح رہے کہ ایران کی بری فوج کی اقتدار ستانوے فوجی مشقیں جمعے سے وسطی ایران کے وسیع علاقے نصر آباد میں شروع ہوئی ہیں اور ہفتے کی شام ختم ہوجائیں گی۔ی۔

ٹیگس