Jan ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۴:۲۷ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے خطے کے ملکوں کو ایٹمی تعاون کی پیشکش

اسلامی جمہوریہ ایران نے ایٹمی صنعت کے فروغ کی غرض سے خطے کے ملکوں کے ساتھ تعاون کا اعلان کیا ہے۔

ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم  خطے عرب ممالک میں ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر کے منصوبوں میں تعاون کے لیے تیار ہیں۔
 ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے کہا کہ ایران پہلے بھی کئی بار خطے کے ملکوں کے ساتھ ایٹمی تعاون کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کرچکا ہے۔
انہوں نے خطے کے ملکوں کو ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر کی غرض سے فنی کمیٹی کے قیام کی تجویز بھی پیش کی۔
 ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے یورپ کی جانب سے قائم کیے جانے والے خصوصی مالیاتی نظام ایس پی وی کے بارے میں کہا کہ یورپ کو دیر ہونے سے پہلے پہلے اس نظام پر عملدرآمد شروع کر دینا چاہیے۔
 ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے خبردار کیا کہ اگر یورپی ممالک نے اپنے وعدوں پر عملدرآمد میں غیر ضروری تاخیر کی تو اس کے نتائج خود یورپ کے لیے خوش آئند نہیں ہوں گے۔

ٹیگس