Feb ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
  • امریکہ اور یورپ میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے: مرضیہ ہاشمی

خاتون صحافی مرضیہ ہاشمی نے امریکی جیل سے رہائی اور تہران پہنچنے کے بعد کل ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور بعض مغربی ممالک اپنی منظم یافتہ اسلام مخالف اور نسل پرستانہ پالیسیوں کے ساتھ مسلمانوں اور سیاہ فام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں.

پریس ٹی وی کی اینکرمرضیہ ہاشمی نے کہا ہے کہ مسلمانوں اور سیاہ فام شہریوں پر دباؤ ڈالنے کے لئے مختلف قسم کے حربے استعمال کئے جا رہے ہیں اور میں بے گناہ تھی اورمجھے کسی الزام کے بغیر گرفتار کیا گیا.انہوں نے کہا کہ امریکہ کے اس قسم کے نسل پرستانہ اور متعصبانہ رویے کا مقصد ایران فوبیا ہے اور اگر کوئی بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کرے تو اس پر امریکہ دباؤ ڈالنا شروع کردیتا ہے۔

واضح رہے کہ پریس ٹی وی کی اینکرمرضیہ ہاشمی نے 13 جنوری کو اپنے علیل بھائی کی عیادت اور ایک دستاویزی پروگرام بنانے کے لئے امریکہ کا دورہ کیا مگر ان کو کسی الزام کے بغیر سینٹ لوئس لبرٹ بین الاقوامی ایئر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا.خاتون ایرانی صحافی کو 11 دن امریکی جیل میں قید رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا اور وہ 30 جنوری کو تہران واپس آگئیں.مرضیہ ہاشمی نے اپنے ایک بیان میں ایرانی حکام اور قوم کی جانب سے ان کی رہائی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان 11 دنوں کے دوران اہلکاروں نے جیل میں منتقلی تک  ناروا سلوک کیا جبکہ سر سے حجاب بھی اتارا گیا.

ٹیگس