Feb ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۹:۲۴ Asia/Tehran
  • امریکہ داعشیوں کو افغانستان منتقل کر رہا ہے، جنرل صفوی

امریکہ داعشی دہشت گردوں کو افغانستان منتقل کر رہا ہے اور ایران کے پاس اس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

 یہ بات فوجی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اعلی جنرل یحی رحیم صفوی نے تہران میں اسلامی انقلاب کی چالیسیوں سالگرہ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
جنرل یحی رحیم صفوی کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس اس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ امریکہ داعشی دہشت گردوں کو منتقل  کر رہا ہے۔
انہوں نے عراق اور افغانستان میں امریکہ کی ناکامیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی طاقت روبہ زوال ہے۔
 رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اعلی نے پچھلے چالیس برس کے دوران ایران کی ترقی و پیشرفت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے کی بڑی طاقت میں تبدیل ہو گیا ہے۔
 جنرل یحیی رحیم صفوی نے شام کے معاملے میں رہبر انقلاب اسلامی  کے تدبر اور بصیرت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور نے بعض عرب ملکوں کی حمایت سے ایک لاکھ سے زائد داعشیوں نے شام و عراق پر حملہ کیا تھا لیکن ایران  نے شام و عراق کی حکومتوں کی درخواست کا مثبت جواب دے کر اس سازش کو ناکام بنا دیا۔

ٹیگس