ٹرمپ کے بیان پر ظریف کا رد عمل، ایران ترقی و پیشرفت کا جشن منائے گا
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی صدر کی جانب سے اسٹیٹ آف دی یونین میں ایران مخالف خطاب پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کے دشمنانہ اقدامات اور موقف کے باوجود ایرانی قوم اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چالیسویں سالگرہ شان و شوکت سے منائے گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمدجواد ظریف نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسٹیٹ آف دی یونین میں ایران مخالف تکراری دعووں پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دشمنی کی وجہ سے علاقے میں ڈکٹیٹروں، قصابوں اور انتہاپسندوں کی جو صرف اور صرف مغربی ایشیاء میں کشیدگی اور تخریبی کارروائیوں کا باعث بنتے ہیں حمایت کررہا ہے۔
واضح رہے کہ بدھ کی آدھی رات امریکی صدر نے اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب کرتے ہوئے اپنے پرانے دعووں کی تکرار کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے ایران کے خلاف سخت ترین پابندیاں عائد کیں۔