Feb ۱۳, ۲۰۱۹ ۲۱:۵۲ Asia/Tehran
  • تکفیری دہشتگرد گروہ جیش ظلم نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی

ایران میں ہونے والی کئی دہشتگردانہ کارروائیوں میں تکفیری دہشتگرد گروہ جیش ظلم ملوث رہا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس بریگیڈ کی بس پر آج شام ہونے والےخودکش حملے کی ذمہ داری تکفیری دہشتگرد گروہ جیش ظلم نے قبول کی ہے۔ ہونے والے خودکش حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کے 20 اہلکار شہید اور20 زخمی ہو ئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دہشتگرد گروہ جیش الظلم سلفی اور وہابی سوچ رکھتا ہے اور وہ تکفیری دہشتگرد گروہوں کا حامی ہے۔ اس دہشتگرد گروہ نے اس سے قبل صوبہ سیستان و بلوچستان میں ہونے والے دہشتگردی کے کئی واقعات کی ذمہ داری قبول کی جن میں 26 اپریل 2017 کو میرجاوہ میں 9 سرحدی محافظوں کی شہادت بھی شامل ہے۔

دہشتگرد گروہ جیش الظلم نے اسی طرح ایران کے مشرقی سرحدی علاقوں میں8 سرحدی محافظوں کو شہید کرنے اور پھر ان کے جسد  خاکی کو جلانے میں بھی کردار ادا کیا۔

ٹیگس