امریکا اور مغرب گذشتہ چالیس برسوں کی غلطیوں کو درک کریں، ایرانی وزیر خارجہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ خاص طور پر امریکا اور مغربی ممالک گذشتہ چالیس برسوں کی اپنی غلطیوں کو جلد سے جلد سمجھ لیں تو وہ اپنے لئے بھی اور علاقے کے لئے بھی زندگی کو زیادہ آسان بنا سکتے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے مونیخ سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے جرمنی پہنچنے پر کہا ہے کہ وارسا میں ایران مخالف امریکا کا اجلاس ناکام ہو گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو نے سرکاری طور پر اعلان کیا تھا کہ وہ وارسا میں جنگ کے لئے متحد ہوں گے جبکہ یہ اتحاد ناکام رہا اور کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا۔
ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکا کی غلط پالیسیوں اور اقدامات کی بنا پر ٹرمپ کو یہ اعلان کرنا پڑا کہ واشنگٹن نے مشرق وسطی میں سات ٹریلین ڈالر خرچ کئے اور پھر بھی اس کو کچھ حاصل نہیں ہوا-
انہوں نے کہا کہ پچپن ویں مونیخ سیکورٹی کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسیوں اور علاقے کے حقائق کے بارے میں تقریر کریں گے-