ایران کے خلاف کئی انٹیلی جنس ایجنسیاں سرگرم
ایران کے وزیر انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ دہشتگردانہ واقعہ سے منسلک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے انٹیلی جنس کے وزیر محمود علوی نے کہا ہے کہ ایران کو کئی انٹیلی جنس سروسز کا سامنا ہے جو ایران کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کیلئے ایک دوسرے کیساتھ تعاون کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو صرف ایک چھوٹے سے گروپ کا سامنا نہیں بلکہ کئی انٹیلی جنس سروسز کا سامنا ہے جو ایران کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ کام اور تعاون کر رہے ہیں۔
ایرانی وزیر انٹیلی جنس نے کہا کہ کسی بھی صورتحال میں یہ ممکن ہے کہ اسلامی انقلاب کے مخالف گروپ، اسلامی جمہوریہ ایران کی سلامتی کو چیلنج کرنے کی کوشش کریں لیکن ملک کے حساس اداروں کے اہلکار، ان کے ہر اقدام سے مطلع ہو کر ان کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔
ایرانی وزیر انٹیلی جنس نے صوبے سیستان و بلوچستان کے حالیہ دہشتگردانہ واقعہ پرکہا کہ حساس اداروں نے حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے ملبے کا جائزہ لے کر گاڑی سے منسلک دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کے ذریعے دہشت گرد گروہ کے ساتھ منسلک عناصر کی شناخت کی۔