Feb ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۳ Asia/Tehran
  • اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے: جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ صیہونیوں کی جانب سے لبنان اور شام کی فضائی حدود اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جرمن اخبار Sueddeutsche Zeitung کو انٹرویو میں خطے میں صیہونی مہم جوئی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام پر صیہونی دراندازی مہم جوئی ہے ۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے مہم جوئی کا سلسلہ جاری ہے اور یہ ایک خطرناک مسئلہ ہے ۔

محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران، دمشق حکومت کی باضابطہ دعوت پر شام میں موجود ہے جبکہ غاصب اسرائیل شام اور لبنان کی فضائی حدود کی کھلی خلاف ورزی کرتا ہے ۔

ٹیگس