Feb ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
  • ایران میں ولایت97 بحری مشقوں کے دوران کروز میزائل فائر

ایران کی ولایت97 بحری مشقوں کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بحری مشقوں کے دوسرے روز قادر اور قدیر کروز میزائلوں نے اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کی ولایت97 بحری مشقوں کے ترجمان حمزه علی کاویانی نے آج صبح کہا کہ ساحل سے سمندر میں فائر کرنے والے قادر میزائل نے بھی اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

ولایت97 بحری مشقوں کے ترجمان  کا کہنا تھا کہ قادر میزائل 250 اور قدیر میزائل 300 کیلو میٹر تک ساحل اور اسی طرح فلوٹنگ سے مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ  اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کی جانب سے سب سے بڑی سمندری مشقیں ولایت 97 جمعہ کے روز بحیرہ عمان میں شروع ہوئیں.

تین روزہ بحری مشقوں میں شریک ایرانی فورسز کی جانب سے 20 لاکھ مربع کلومیٹر رقبے میں وطن عزیز کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کا بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا.ولایت-97 کا خفیہ کوڈ "یا زہرا (س)"  ہے جس میں بڑی تعداد میں بحریہ کے فضائی دفاعی نظام، جنگی طیارے، آبدوز اور جنگی کشتیاں شامل ہیں.اس بحری مشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ جدید جنگی آلات بالخصوص آبدوز اور سریع الحرکت کشتیوں کے ساتھ بین الاقوامی پانیوں میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے.

ٹیگس