Mar ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۸:۰۱ Asia/Tehran
  • زاہدان دہشت گردانہ حملےکے ذمہ داروں سے اتنقام لینے پر تاکید

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے کہاہے کہ سانحہ زاہدان میں ملوث عناصر سے انتقام لیا جائے گا

تیرہ فروری کو زاہدان، خاش ہائی وے پر دہشت گردوں نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں کی بس کو کار بم دھماکے کے ذریعے دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں ستائیس اہلکار شہید اور تیرہ دیگر زخمی ہو گئے تھے-

خود کو جیش العدل کہلانے والے ایک دہشت گرد گروہ جیش الظلم نے اس سفاکانہ کارروائی کی ذمہ داری قبول کی ہے جس کی امریکہ اور سعودی عرب کی جانب سے بھرپور پشت پناہی کی جا رہی ہے۔

تہران میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے کہا کہ سانحہ زاہدان میں ملوث عناصر سے انتقام لیا جائے گا جبکہ حکومت پاکستان نے انقلاب دشمن عناصر کو ایران میں داخل ہونے سے روکنے کے لئےاپنی سرحدی سیکورٹی کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا ہے - انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرحدوں سے انقلاب دشمن عناصر کی دراندازی کے خاتمے کو یقینی بنائے گی۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے شام میں ایران کے فوجی مشاورتی مشن کے بارے میں کہا کہ ایران نے شامی حکومت کی درخواست پر اپنا مشاورتی مشن دمشق روانہ کیا ہے۔

علی شمخانی نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، شام کی قانونی حکومت کی دعوت اور شامی عوام کی مدد کے لیے وہاں موجود ہے اور جب تک شامی حکومت چاہے گی ایران کا فوجی مشاورتی مشن وہاں موجود رہے گا۔

ٹیگس