Mar ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران میں پاکستانی، ہندوستانی اور عمانی کیڈٹس زیرتربیت

اسلامی جمہوریہ ایران کے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج میں پاکستان، ہندوستان اور سلطنت عمان سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس (ٹریننگ) تربیت حاصل کررہے ہیں.

 اسلامی جمہوریہ ایران کے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کے سربراہ بریگیڈیر حسین ولی وند نے کہا کہ ان تین ملکوں کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی ہمیں درخواستیں موصول ہوئی ہیں جو چاہتے ہیں کہ انکے کیڈٹس ایران کے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج میں تربیت حاصل کریں.

بریگیڈیر ولی وند نے کہا کہ دوست ممالک کے ساتھ کیڈٹس کے تبادلے پر تعاون جاری ہے ایران میں غیرملکی کیڈٹس کی موجودگی کے ساتھ ہم بھی اپنے کیڈٹس دوسرے ملکوں کو بھیجتے ہیں.

ایرانی کمانڈر نے مزید کہا کہ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج میں موجود کیڈٹس اور افسروں کو علاقائی اور عالمی جنگ، اس کے خطرات بالخصوص پراکسی وار پر تربیت دی جاتی ہے.انہوں نے کہا کہ سٹاف کالج میں دنیا میں اب تک ہونے والی جنگوں اور تمام خطرات کا جائزہ اور اس پر تفصیلی ریسرچ کی جاتی ہے.

ٹیگس