یورپ میں منشیات کی بڑھتی ہوئی اسمگلنگ پر ایران کا انتباہ
ایران کی منشیات کے خلاف مہم کی کمیٹی کے سربراہ نے یورپ کے لئے منشیات کی بڑھتی ہوئی اسمگلنگ پر خبردار کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ یورپی ملکوں کو چاہئے کہ منشیات کے خلاف مہم اپنی ذمہ داری اور کردار ادا کریں۔
اسکندر مومنی نے اپنے دورہ ماسکو میں بدھ کے روز ایک بیان میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کو منشیات کے خلاف مہم میں کردار ادا کرنے کے لئے یورپی ملکوں کی جانب سے صرف قدردانی کی ضرورت نہیں ہے، کہا کہ منشیات کے خلاف مہم میں ایران پیش پیش ہے اور اس راہ میں ایران کے تین ہزار آٹھ سو سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران کو جدید ترین آلات و وسائل اور بھرپور حمایت کی ضرورت ہے اور ایران کے خلاف پابندیوں کی بنا پر ایران ممکنہ طور پر یورپ کے لئے منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام میں ماضی کی مانند کردار ادا نہیں کر سکے گا۔
ایران کی منشیات کے خلاف مہم کی کمیٹی کے سربراہ نے تہران اور ماسکو کے درمیان مشترکہ تعاون کے پائے جانے والے مواقع کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ ایران اور روس کو اپنے پڑوسی ملک افغانستان میں پوست کی کاشت کا سامنا ہے اس لئے ان کے دورہ ماسکو میں اس حوالے سے اطلاعات و تجربات نیز وسائل کی منتقلی کے بارے میں گفتگو ہو گی۔