ایرانی عوام کے خلاف امریکی اقدامات غیر انسانی ہیں: صدر روحانی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ادویات پر پابندی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے گیلان میں اہم شخصیات اور ماہرین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام بلا وجہ من گھڑت اور جھوٹے دعوی کرتے ہیں کہ وہ ایرانی عوام کے خلاف نہیں ہیں بلکہ ایران کی حکومت اور نظام کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، ایرانی عوام کے لئے دوائی کی فیکٹری بنانے کا بھی مخالف ہے اور دباو ڈالنے والے ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے۔
ایران کے صدر کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت جو اقدام ایرانی عوام کے خلاف کرتے ہیں وہ پابندیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھی بڑھ کر ہے اس لئے کہ ان کا مسئلہ جوہری معاہدہ اور جوہری مذاکرات نہیں ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ امریکی حکام تمام قوموں کے لئے مسئلہ بنا ہوا ہے اور یمن اور وینزویلا کے عوام اور اسی طرح مختلف ممالک حتی اپنے اتحادیوں پر بھی دباو ڈالنے والے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکی حکومت کو بہ ظاہر دوسروں کو نقصان پہنچانے میں خوشی محسوس ہوتی ہے اور وہ عالمی معاہدوں سے غیر قانونی طور پر نکلنے میں خوسشی محسوس کرتے ہیں جو عقل و منطق کے خلاف ہے۔
ایران کے صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ میں حکمران جماعت صرف ایرانی عوام کے خلاف نہیں ہے بلکہ پوری دنیا کو اس سے مسئلہ ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ دنیا مشکل صورتحال سے دوچار ہے اور حتی یورپی حکمران بھی امریکی حکومت کے خلاف تند و تیز لہجے میں بات کرتے ہیں۔