مشترکہ سرحدوں پراسمگلنگ ناکام 56 ٹن منشیات برآمد
جنرل قاسم رضایی نے کہا ہےکہ سرحدوں پر سازشوں کے باوجود ایران نے اپنی سرحدی حدود کو مکمل طور پر محفوظ بنایا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدی پولیس فورس کے کمانڈر نے بریگیڈیئر جنرل قاسم رضایی نے مشہد مقدس میں بارڈر گارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ 11 مہینوں کے دوران ملک کے مختلف سرحدی علاقوں سے 56 ٹن منشیات پکڑا ہے ۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مشترکہ سرحدوں کو باہمی تعاون سے محفوظ بنایا جاسکتا ہے اور کوئی بھی ملک یہ کام اکیلے نہیں کرسکتا ۔
بریگیڈیئرجنرل رضایی نے حکومت پاکستان سے کہا کہ ایران کے ساتھ اپنی سرحدوں پر خصوصی توجہ دے کیونکہ مشترکہ سرحدوں کی سلامتی کو باہمی تعاون کے ذریعے ہی یقینی بنایا جاسکتا ہے ۔
انہوں نے مغوی ایرانی سرحدی اہلکاروں کی رہائی کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستانی فوج اس قابل ہے کہ وہاں چھپے دہشتگردوں کا سراغ لگائے اور ایرانی اہلکاروں کو بازیاب کرائے ۔
بریگیڈیئرجنرل رضایی نے کہا کہ سرحدوں پر سازشوں کے باوجود ایران نے اپنی سرحدی حدود کو مکمل طور پر محفوظ بنایا ہےاور سکیورٹی اہلکاروں کی کوششوں سے بدامنی اور اسمگلنگ کا بھی موثر انداز میں مقابلہ کیا جا رہا ہے۔