Mar ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۸ Asia/Tehran
  • ایران عراق تعلقات کا فروغ جاری رہے گا: صدر روحانی

صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران اور بغداد کے تعلقات کو برادرانہ اور دوستانہ قرار دیا ہے۔

صوبہ گیلان میں عراقی اسپیکر محمد الحلبوسی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ خطے میں استحکام پیدا کرنے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ نیز باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ ایرانی قیادت، حکومت اور پارلیمنٹ عراق کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کے فروغ پر زور دیتی ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ ایران کی حکومت تمام شعبوں میں عراق کے ساتھ تعاون کے لیے آمادہ ہے اور ہم عراق کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتے ہیں۔
اس ملاقات میں عراقی اسپیکر نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ عراق کی حکومت، اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی پابندیاں عائد کیے جانے کے خلاف ہے۔

ٹیگس