کوئی بھی طاقت عالمی برادری پر اپنا ایجنڈا مسلط نہیں کرسکتی
Mar ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۷:۴۹ Asia/Tehran
ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ دنیا پر تسلط اور اجارہ اداری کا دور ختم ہوگیا ہے اور اب کوئی بھی طاقت عالمی برادری پر اپنا ایجنڈا مسلط نہیں کرسکتی۔
وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے امریکہ کی خود سرانہ پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری پر اپنا ایجنڈا زبردستی تھوپنے کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا۔
ایران کے وزیرخارجہ نے عالمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی، ایران کے خلاف یک طرفہ پابندیوں اور عالمی ضابطوں کے منافی دوسرے اقدامات کو واشنگٹن کی بالادستی کے خاتمے کی واضح مثال قرار دیا۔
ڈاکٹرمحمد جواد ظریف نے کہا کہ پچھلے چالیس برس کے دوران ایران نے مختلف طرح کی سازشوں کا ڈٹ کرمقابلہ کیا ہے اور تمام مشکلات کو عبور کرکے عالمی اورعلاقائی سطح پر ایک موثر طاقت میں تبدیل ہوگیا ہے۔