Mar ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۲ Asia/Tehran
  • امریکی اقدامات اس کے زوال کی نشانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے جولان پر صیہونی حاکمیت سے متعلق امریکی صدر کے بیان پر سخت رد عمل دکھاتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے اقدامات اس کے زوال کا مظہر ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ  محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کی حمایت کرکے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  امریکہ کے اقدامات  اس کے زوال کے مظہر ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے متنازع بیان میں امریکی پالیسی کے برخلاف جولان پہاڑی کے علاقے پر اسرائیل کے 60 کی دہائی میں قابض ہونے کو جائز قرار دیتے ہوئے اس علاقے کو اسرائیل کی ملکیت قرار دینے کا عندیہ دیا تھا۔

ٹیگس