Mar ۲۶, ۲۰۱۹ ۲۱:۱۰ Asia/Tehran
  • سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد کی ضرورت پر صدر مملکت کی تاکید

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی فوری امداد کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

صدر مملکت نے ملک کی کرائسز منیجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں فوج اور سپاہ کے جوانوں سے اپیل کی کہ وہ سیلاب زدہ علاقوں سے پانی باہر نکالنے اور انجینیئرنگ کے شعبے میں توانائی کے پیش نظرانتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون و مدد کریں۔

ایران کے پانی و بجلی کے وزیر نے کہا ہے کہ ملک کے سترہ شہر اور چھے سو پینتیس قصبے و دیہات، سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جہاں پینے کے پانی کے سسٹم کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ اس وقت چوراسی علاقوں میں ٹینکروں سے پانی پہنچایا جا رہا ہے اور باقی علاقوں کے مسائل حل کر دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران میں سیلاب سے گلستان، مازندران، فارس اور لرستان کے صوبے سیلاب سے، بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک انّیس افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ ایک سو پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس