ماسکو میں روس کے وزیر توانائی سے ایران کے وزیر پٹرولیم کی ملاقات
Apr ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۵:۰۵ Asia/Tehran
ایران کے وزیر پٹرولیم نے ماسکو میں روس کے وزیر توانائی سے ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون کی توسیع اور تیل کی منڈیوں کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
پیر کی شام ہونے والی اس ملاقات میں الیگزنڈر نوواک اور بیژن نامدار زنگنہ نے مختلف شعبوں خاص طور سے تیل اور توانائی کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون نیز تیل کی منڈیوں کی صورت حال اور تیل برآمد کرنے والے ملکوں کے تعاون کے بارے میں گفتگو کی۔روس کے وزیر توانائی نے ایران اور روس کے درمیان تعاون کے فروغ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعاون کی مزید توسیع کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔واضح رہے کہ ایران و روس کے تجارتی و اقتصادی تعاون کے مشترکہ کمیشن کا پندرھواں اجلاس اٹھارہ جون کو ایران کے شہر اصفہان میں منعقد ہو گا۔