Jul ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۹ Asia/Tehran
  • امریکی پابندیوں کے باوجود ایرانی تیل کی پیداوار اور برآمدات جاری

ایران کے وزیر تیل نے کہا ہے کہ امریکہ کی سخت ترین پابندیوں کے باوجود ایرانی تیل کی پیداوار اور برآمدات جاری ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ نے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم "اوپیک" کے 181 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران امریکہ کی سخت ترین پابندیوں اور حتی ہماری تیل کی صنعت کو بہت زیادہ نقصان ہونے کے باوجود ایرانی تیل کی پیداوار اور برآمدات کا سلسلہ جاری ہے۔

بیژن نامدار زنگنہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ کی پالیسی نہ فقط اوپیک کے ایک رکن ممالک کی حیثیت سے ہمیشہ تعاون اور ہم آہنگی کے دائرے میں رہی  بلکہ پوری دنیا میں تیل پیدا کرنے اور استعمال کرنے والے ممالک کے ساتھ اچھی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم زندہ ہے اور ظلم و جبر کے سامنے جھکنے والی نہیں ہے۔

اجلاس کے شرکاء نےایرانی وزیر پٹرولیم کے اقدامات کی قدردانی کی۔

ٹیگس