Apr ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
  • سیلاب متاثرین کی امداد میں رکاوٹیں ڈالنا سنگین جرم ہے، صدر ایران

صدر ایران نے سیلاب زدگان کے لیے بیرونی امداد کی ترسیل کی راہ میں ڈالی جانے والی رکاوٹوں کو سنگین جرم قرار دیا ہے۔

عید مبعث کے موقع پر کابینہ کے ارکان اور اہم سرکاری عہدیداروں سے ملاقات کے موقع پر صدر ایران کا کہنا تھا کہ ایران کی ہلال احمر سیلاب زدگان کے لیے دیگر ملکوں سے امداد وصول نہیں کر پارہی ہے اور بیرونی امداد کو  ایران پہنچنے سے روکنے کی کوشش کی جاری ہے۔انہوں نے کہا  کہ حتی بیرون ملک مقیم ایرانی شہری بھی اس حساس موقع پر اپنے ہموطنوں کے لیے امدادی رقم ارسال کرنے سے قاصر ہیں۔صدر ایران نے وزارت خارجہ اور قانونی اداروں سے کہا کہ وہ امریکہ کے اس اقدام کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے ایرانی کی ہلال احمر سوسائٹی کے کھاتے بھی منجمد کردیئے ہیں جس کی وجہ سے دیگر ممالک کی جانب سے ایرانی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقوم کی منتقلی کا سلسلہ عملی طور پر معطل ہے۔

ٹیگس