عراقی وزیر اعظم ایران پہنچ گئے
Apr ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی دو روزہ سرکاری دورے پر اسلامی جمہوریہ ایران پہنچ گئے.
عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی ایک اعلی سطحی اقتصادی اور سیاسی وفد کے ہمراہ آج بروز ہفتہ دارالحکومت تہران پہنچ گئے.
عراقی وزیر اعظم ایران کےصدرحسن روحانی کی سرکاری دعوت پر اسلامی جمہوریہ ایران کا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں.
عراق کے وزیر اعظم اس دورے کے دوران صدر روحانی اوراعلی ایرانی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے علاوہ مشہد مقدس میں حضرت علی ابن موسی الرضا (ع) کے حرم مطہرکی زیارت بھی کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے 11 مارچ کو اعلی عراقی قیادت کے ساتھ مذاکرات کے لئے عراق کا تین روزہ دورہ کیاتھا اپنے اس دورے میں ایران کے صدر نے عراق کی اعلی قیادت سے ملاقاتوں کے علاوہ جید علمائے دین سے بھی ملاقاتیں کیں۔.