دارالحکومت تہران میں نئی میٹرو لائن کا افتتاح
ایران نے میٹرو سروس کے حوالے سے بڑے شہروں سمیت تہران میں اچھے اقدامات کئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے آج صبح دارالحکومت تہران کی زیر زمین میٹروٹرین کے لائن نمبر 6 کے 9 کلومیٹرحصے کا افتتاح کیا۔
تہران کی نمبر 6 میٹرو لائن 32 کلومیٹرطویل ہے اوراس منصوبے میں 27 اسٹیشنوں کو ڈیزائن کیا گیا ہے جو تہران کے جنوبی علاقے کو شمالی علاقے سے منسلک کرتی ہے.
تہران کا میٹرو نیٹ ورک موجودہ صورتحال میں 220 کلومیٹر سے زائد اور 130 سٹیشنوں پر مشتمل ہے.
دارالحکومت کی میٹرو لائن ایک ہزار سے زائد بوگیوں کے ساتھ تہرانی شہریوں کو منتقل کر رہی ہے اور روزانہ تقریبا تین ملین سے زائد مسافر میٹرو ےکے ذریعے منتقل کئے جاتے ہیں اور بعض دنوں میں 3 ملین سے بھی زائد افراد کو منتقل کیا جاتا ہے۔
امریکہ کی جانب سے اقتصادی پابندیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران نے میٹرو سروس کے حوالے سے بڑے شہروں سمیت تہران میں اچھے اقدامات کئے ہیں۔