ایران کی جانب سے سری لنکا کے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت
Apr ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ نے سری لنکا میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس ملک کی حکومت، قوم اور خاص طور سے مرنے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
محمد جواد ظریف نے اتوار کے روز ٹوئٹ کیا ہے کہ دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے جس کا سب کو مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ سب کو چاہئے کہ دہشت گردی کی مذمت اور اس کا مقابلہ کریں۔
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے بھی سری لنکا میں ہونے والے بم دھماکوں کو دہشت گردانہ قرار دیتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف عالمی برادری کے متحدہ عزم و اقدام کی ضرورت پر تاکید کی۔
انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور ہر طرح کی دہشت گردی قابل مذمت ہے اور اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے عالمی برادری کے متحدہ و موثر اقدام کی ضرورت ہے۔