ایران، طبس سانحہ میں امریکی شکست کی سالگرہ
Apr ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
آج 25 اپریل 2019 مغربی ایران میں واقع صحرائے طبس میں امریکی حملے کی ناکامی کی سالگرہ کا دن ہے۔
انتالیس سال قبل 25 اپریل 1980 کو امریکا نے کئی جدید ترین ہیلی کاپٹروں اور طیاروں سے ایران میں جارحیت کی لیکن صحرائے طبس میں اٹھنے والے ریت کے طوفان نے سبھی امریکی ہیلی کاپٹروں کو ایک دوسرے سے ٹکرا دیا اور سب آگ میں جھلس کر راکھ میں تبدیل ہو گئے اور یوں امریکی طیارے پرواز کی پوزیشن میں ہی نہیں رہ گئےاس طرح ایران پر امریکا کا حملہ ارادہ خداوندی سے ناکام ہو گیا اور واشنگٹن کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا-
اس واقعے کے بعد وہاں پر ملنے والے آلات اور جلے ہوئے جہاز کے ملبے کی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ نے اپنے جاسوسوں کو آزاد کرانے کے لئے گہری سازش تیار کی تھی تاہم اللہ تعالی کی مدد سے ان کی سازش ناکام رہی۔