ایران کے وزیرخارجہ روس کا دورہ کریں گے
May ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۹ Asia/Tehran
ایران اور روس کے وزرائے خارجہ 8 مئی کو ملاقات کریں گے۔
روسی محکمہ خارجہ کے مطابق، 8 مئی کو ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے درمیان ماسکو میں ملاقات متوقع ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور روس کے وزرائے خارجہ، باہمی اور کثی الجہتی مسائل کےحوالے سے بدستور رابطے میں ہیں۔
گزشتہ ہفتے کے دوران بھی دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران مختلف مسائل بشمول ایران جوہری معاہدے اور آستانہ امن عمل کے آئندہ اجلاس کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیاتھا۔
اس کے علاوہ دونوں فریقین نے باہمی اور کثیر الجہتی تعاون سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل بشمول شامی مسئلہ کے حل کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔