May ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۷ Asia/Tehran
  • یورپی یونین کو اپنے وعدوں اور معاہدوں پر عمل کرنا چاہیے: ایرانی وزیر خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کو مشترکہ ایٹمی معاہدے سےمتعلق اپنے وعدوں اور معاہدوں پر عمل کرنا چاہیے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ یورپی ممالک کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کے متعلق ایران کو پابند بنانے کے بجائے خود مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کو مشترکہ ایٹمی معاہدے سے  نکلے ہوئے ایک سال ہوگیا ہے اور وہ مسلسل یورپی ممالک پربھی مشترکہ ایٹمی معاہدے سے نکلنے کے لئے دباؤ ڈال رہا ہے اور یورپی ممالک امریکہ کے غیر قانونی  اقدامات پر صرف افسوس ہی کررہے ہیں اس کے علاوہ وہ کچھ نہیں کرسکے۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ یورپی یونین اس کے بجائے کہ وہ ایران سے مطالبہ کرے کہ وہ یکطرفہ طور پر چند جانبہ معاہدے پر قائم رہےاقتصادی روابط کو معمول پر لانے سے متعلق اپنے وعدوں پر عمل کرے۔

یورپی یونین نے کل جمعرات کے روز کہا تھا کہ ہم بدستور جوہری معاہدے کی حمایت کرتے ہیں تاہم جوہری معاہدے کے حوالے سے ہر قسم کے الٹی میٹم کو مسترد کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کے صدر حسن روحانی نے یورپی ممالک کو 60 دن کی مہلت دی تھی کہ اس عرصے میں وہ اپنی کوتاہیوں کا ازالہ کرے۔

ٹیگس