خواتین کے حقوق سے متعلق ایرانی پارلیمنٹ کے بل کا خیرمقدم
ہیومن رائٹس واچ نے خواتین کے حقوق سے متعلق ایرانی پارلیمنٹ کے بل کا خیرمقدم کیا ہے۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم (ہیومن رائٹس واچ) کے ادارے برائے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے امور کی ڈائریکٹر نے ایرانی پارلیمنٹ میں ایرانی خواتین کے بچوں کو شہریت دینے سے متعلق پیش کیے گئے بل کا خیر مقدم کیا۔
سارا لیا ویتسون نے اس امید کا اظہار کیا کہ علاقے اور مشرق وسطی کے دیگر ممالک جیسے اردن، لبنان،سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر بھی اس طرح کے اقدامات کیلئے قدم اٹھائیں گے۔
واضح رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین نے اتوار کے روز وہ ایرانی خواتین سے جو غیرملکی مردوں کے ساتھ شادی کرتی ہیں پیدا ہونے ہونے والے بچوں کی شہریت دینے کے لئے پیش ہونے والے بل کا جائزہ لیا.
پارلیمنٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں اس بل کے حق میں 188 جبکہ مخالفت میں صرف 20 ووٹ پڑے اس موقع پرنائب ایرانی صدر برائے خواتین اور خاندانی امور محترمہ معصومہ ابتکار اور نائب ایرانی صدر برائے قانونی امور محترمہ لعیا جنیدی بھی پارلیمنٹ کے اجلاس میں موجود تھیں.
اس بل کا مقصد ایرانی خواتین کی اعلی حیثیت کی حمایت و قدردانی ہے جو ملک کے سماجی، سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی میدان میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں.